آزاد کشمیر کی وزارت عظمیٰ، منصب کیلئے پی ڈی ایم کو کتنے ارکان کی حمایت درکار ہے؟

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی نا اہلی کے بعد پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے پی ٹی آئی کے ناراض ارکان کے ساتھ رابطے تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، تفصیلات کے مطابق بدھ کو پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس قمر زمان کائرہ کی صدارت میں ہوا،اجلاس میں صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چودھری یاسین، اپوزیشن لیڈر چودھری لطیف اکبر، فیصل ممتاز راٹھور، سردار حاجی یعقوب، میاں وحید، جاوید ایوب، چودھری عامر یاسین، نبیلہ ایوب نے شرکت کی،

شرکا نے آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورت حال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا، اجلاس میں آزاد کشمیر کا نیا وزیر اعظم لانے کیلئے پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم جماعتوں کے ارکان کی تعداد پر تبادلہ خیال ہوا،آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی 12، مسلم لیگ (ن)کی 7اور جموں و کشمیر پیپلزپارٹی کی ایک نشست ہے، پی ڈی ایم جماعتوں کی آزاد کشمیر اسمبلی میں کل 20نشستیں ہیں،وزیراعظم بنانے کیلئے پی ڈی ایم جماعتوں کو 7مزید ارکان کی حمایت درکار ہے، اجلاس میں تحریک انصاف کے ناراض ارکان کے ساتھ رابطے تیز کرنے پر بھی غور کیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close