آزاد کشمیر کا نیا وزیر اعظم کس جماعت سے اور کون ہو گا؟

اسلام آباد(آئی این پی ) آزاد کشمیر کا نیا وزیر اعظم کس جماعت سے اور کون ہو گا؟۔۔۔ اس حوالے سے صلاح مشورے کے لیےپاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی آزاد جموں و کشمیر کے رہنمائوں نے ملاقات کی ۔

ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری ،سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، نیر بخاری اور قمر زمان کائرہ موجود تھے ۔ملاقات میں وفدنے آزاد کشمیر کی سیاسی صورت حال سے آگاہ کیا۔ ملاقات کرنے والوں میں چوہدری یاسین اور چوہدری لطیف اکبر،فیصل ممتاز راٹھور، میاں عبدالوحید اور سردار جاوید ایوب شامل تھے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close