پی ٹی آئی کی طرف سے آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کا امیدوار کون ہو گا؟

لاہور (پی این آئی) آزاد کشمیر کا نیا وزیراعظم کون ہو گا؟ پی ٹی آئی کی طرف سے امیدوار کا فیصلہ کرنے کے لیے سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں رات گئے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں آزاد کشمیر کے نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے حوالے سےمشاورت کی گئی اور اس دوران آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال کاجائزہ لیا گیا۔۔۔۔

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں نئے وزیراعظم آزاد کشمیر کی نامزدگی کیلئے مختلف ناموں پر مشاورت کی گئی۔۔۔۔ اجلاس میں سردار تنویر الیاس کی نااہلی سے متعلق قانونی معاملات پربھی مشاورت کی گئی۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں نا اہل ہونے والے وزیر اعظم سردار تنویر الیاس بھی دیگر رہنماؤں کے ہمراہ شریک تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close