مظفرآباد (پی این آئی) سپریم کورٹ آزادکشمیر نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیرسردار تنویر الیاس کی نااہلی کے خلاف اپیل خارج کردی ہے۔۔۔ سردارتنویر الیاس کی لیگل ٹیم نے توہین عدالت کیس میں آزادکشمیر ہائی کورٹ کی جانب سے نااہلی کے فیصلے کے خلاف پٹیشن سپریم کورٹ میں فائل کی تھی۔۔۔۔ اپیل کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آزاد کشمیر راجہ سعید اکرم نے سردار تنویر الیاس کے وکلا پر سخت اظہار برہمی کرت ہوئے کہا کہ آپ نے اس اپیل میں سابق وزیراعظم کو موجودہ وزیراعظم کیوں لکھا؟جب آپ کو رجسٹرار سپریم کورٹ نے کہہ دیا تھا تو بات کیوں نہیں مانی گئی۔۔۔۔
سردار تنویر الیاس کے وکیل کا کہنا تھا کہ جناب عالی اس لفظ کو سابق وزیر اعظم ہی تصور کیا جائے۔۔۔چیف جسٹس راجہ سعید اکرم نےکہا کہ ہم کیسے اسے سابق پڑھیں، آپ سینئر وکیل ہیں، یہ سپریم کورٹ ہے کوئی مذاق نہیں، جب تک سپریم کورٹ کی طرف سے کوئی ایکشن نہیں ہوتا، ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رہےگا وہ سابق وزیر اعظم ہی تصور ہوں گے، نئی اپیل دوبارہ جمع کرائیں دیکھیں گے اسے کب قبول کرنا ہے۔۔۔یہ بات اہم ہےکہ گزشتہ روز سردار تنویر الیاس کو اپنی تقاریر میں دھمکی آمیز لہجہ اختیار کرنے پر آزادکشمیر سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ نے طلب کیا تھا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں