لاہور (پی این آئی) آزاد کشمیر کے نئے وزیر اعظم کا انتخاب، عمران خان نے عبدالقیوم نیازی کو طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق زمان پارک میں ہونے والی ملاقات میں ایم ایل اے غلام محی الدین دیوان سمیت اہم کشمیری رہنما بھی موجود تھے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کیلئے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی زمان پارک پہنچے، ان کو عمران خان نے ملاقات کے دوران اہم ہدایات جاری کیں۔خیال رہے کہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس کو تقریر میں دھمکی آمیز لہجہ اختیار کرنے پر نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔ آج وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کو توہین عدالت کیس میں نااہل قرار دیا گیا۔وزیراعظم آزاد کشمیر کو آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے عہدے سے فارغ کر دیا۔دورانِ سماعت عدالت میں سردار تنویر الیاس کے تین متنازع کلپ بھی دکھائے گئے۔تنویر الیاس نے عدالت کے روبرو کہا کہ میرے الفاظ سے دل آزاری ہوئی تو غیر مشروط معافی مانگتا ہوں۔
عدالت نے وزیراعظم آزاد کشمیر کی معافی کی درخواست قبول نہیں کی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کو عدالت برخاست ہونے تک سزا سنائی گئی۔ عدالت نے سردار تنویر الیاس کو کسی بھی عوامی عہدے کے لئے نا اہل قرار دیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں