الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

مظفرآباد(پی این آئی) الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔۔ الیکشن کمیشن آف آزاد جموں و کشمیر نے وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کی نااہلی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

یاد رہے کہ مظفر آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم آزادکشمیر کو اسمبلی کی رکنیت اور وزارت عظمی سے نااہل کردیا، عدالت سے متعلق بیانات پر سردار تنویر الیاس کو قصور وار قراردےدیا گیا،مظفرآباد ہائیکورٹ کے فل بنچ نے وزیراعظم آزادکشمیر کو سزاسنائی،وزیراعظم آزادکشمیر کو ہائیکورٹ کے فل بنچ نے کورٹ کی سماعت ختم ہونے تک سزا سنائی ،عدالت نے توہین عدالت کیس کی پہلی ہی سماعت پر انہیں عہدے کیلئے نااہل قرار دیدیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close