ہمیں کوئی پراسس کرنے کی ضرورت نہیں، ہم 6 ماہ سے زیادہ بھی سزا دے سکتے ہیں، چیف جسٹس نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

مظفرآباد(پی این آئی)چیف جسٹس سپریم کورٹ نے متنازع تقریر کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ہم نوکری نہیں کر رہے، ہم عزت کیلئے کام کر رہے ہیں،ہمیں کوئی پراسس کرنے کی ضرورت نہیں، ہم 6 ماہ سے زیادہ بھی سزادے سکتے ہیں۔آزادکشمیر سپریم کورٹ میں فل بنچ کی توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی ،سردار تنویر الیاس نے دیر سے آنے کی معافی مانگ لی ۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ نے کہاکہ آپ نے اعلیٰ عدالتوں کیخلاف توہین آمیز زبان استعمال کی، وضاحت کریں ،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کو کس نے کہا عدالتوں سے متعلق ایسے بیانات دیں؟چیف جسٹس آزادکشمیر سپریم کورٹ نے کہاکہ آپ جب ہماری ڈومین میں گھسیں گے تو ہم آپ کو چھوڑیں گے؟ہم نوکری نہیں کر رہے، ہم عزت کیلئے کام کر رہے ہیں،ہمیں کوئی پراسس کرنے کی ضرورت نہیں، ہم 6 ماہ سے زیادہ بھی سزادے سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close