اسلام آباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے پارلیمنٹ آف پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریب میں شرکت کی ہے، سپیکر قومی اسمبلی نے دستور پاکستان کی 50 ویں سالگرہ کی تقریب میں وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان کو خصوصی طور پر شرکت کیلئے مدعو کیا تھا۔۔ وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا آئین اور پارلیمان سب سے زیادہ سپریم ہے، تمام اداروں کو ان کا احترام کرنا پڑے گا۔
مقبوضہ جموں کشمیر کے لوگوں کو بھارتی جبر کا مقابلہ کرنے کیلئے آزادکشمیر اور پاکستان سے امیدیں وابستہ ہے، آزادکشمیر پاکستان کی ایک ریاست ہے، آزادکشمیر کی عزت و وقار پر کوئی کمپرومائز نہیں کریں گے، آزادکشمیر کے سیاسی نظام کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں، پی ٹی آئی کی آزادکشمیر میں قائم حکومت کو کمزور کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں، عوام نے تحریک انصاف کو پانچ سال کیلئے منتخب کیا، یہ حکومت اپنی مدت ہر صورت پوری کرے گی، آزادکشمیر کے سیاسی نظام کے ساتھ چھیڑنے کی کوشش کی گئی تو عوامی سطح پر سخت مزاحمت ہو گی۔ہر طرح کی سازشیں کرنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا، کسی بھی صورت ریاست کو یرغمال نہیں بننے دیں گے، وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہا کہ سیاسی کام سیاسی لوگوں نے کرنے ہیں، ریاست کے تمام اداروں کو اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا ہو گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں