راولاکوٹ(پی آئی ڈی)آزاد کشمیر کے ضلع راولاکوٹ میں بٹل کے مقام پر پاک فوج کی جانب سے ایک پودا، ایک امید کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ جس میں مقامی یونٹ کے کمانڈنگ آفیسر، جوان اور علاقہ کے لوگوں کی بڑی تعداد شامل تھی۔ کمانڈنگ آفیسر نے شجرکاری مہم کے حوالے سے کہا کہ ہماری آنے والی نسل کی بقا اور ماحولیات کے لئے درخت بہت ضروری ہیں۔
ورنہ اس جنت کو گہن لگ جائے گا۔ شجرکاری مہم میں مقامی لوگوں نے بھی پاک آرمی کے ساتھ ملکر علاقے میں مختلف جگہوں پر پودے لگائے۔مقامی یونٹ کے کمانڈنگ آفیسر نے علاقے کے لوگوں سے ملتے ہوئے کہا کہ پاک آرمی کے ساتھ ساتھ ہر عام آدمی کا بھی فرض ہے کہ وہ نہ صرف پہلے سے موجود درختوں کی حفاظت کرے بلکہ نئے درخت بھی لگائے جائیں۔ ایک پودہ ایک امید کا نعرہ پوری ریاست میں پھیلایا جائے گا۔ ہمارا خطہ ماحولیاتی آلودگی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ذمہ دار شہری کے طور پر ہم پر لازم ہے کہ ہم درخت لگانے اور اس کی حفاظت کرنے کے عمل کی حوصلہ افزائی کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں