پاک فوج کی جانب سے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کیل میں آئی ای ڈیز اور غیر پھٹا دھماکہ خیز مواد سے متعلق آگاہی لیکچر کا انعقاد

نیلم (پی آئی ڈی)آزاد کشمیر کے ضلع نیلم میں کیل کے مقام پر گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کیل میں پاک فوج کی جانب سے آئی ای ڈیز اور غیر پھٹا دھماکہ خیز مواد سے متعلق آگاہی لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔ مقامی لوگوں کی بڑی تعداد اس لیکچر سے مستفید ہوئی۔ سکول کے بچے اور اساتذہ بھی اس لیکچر کا حصہ رہے۔لیکچر کے مکمل ہونے کے بعد لوگوں کو سوال و جواب کا موقع دیا گیا تاکہ اگر کسی قسم کا سوال کسی کے ذہن میں ہو تو وہ بلا ججک پوچھے۔

لیکچر میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پاک آرمی کے ساتھ ساتھ عوام علاقہ کی بھی ذمہ داری ہے کہ اگر کسی جگہ پر کوئی غیر پھٹا دھماکہ خیز مواد یا اس طرز کی چیز ملے تو ذمہ دار اداروں کو فوری مطلح کیا جائے تاکہ کسی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔اہل علاقہ نے پاکستان فوج کے اس اقدام کو بھرپور سراہا۔ لوگوں نے مقامی یونٹ کے کمانڈنگ آفیسر اور ان کے ساتھ تمام جوانوں کا شکریہ ادا کیا۔ علاقہ کے لوگوں کا کہنا تھا کہ ہر مشکل گھڑی میں پاک فوج نے ہمارا ساتھ دیا۔ آخر میں لوگوں نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close