پاک فوج کے زیر اہتمام تاوبٹ بالا کے مقام پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

نیلم (پی آئی ڈی)پاک فوج کے زیر اہمتام تاوبٹ بالا کے مقام پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں ڈاکٹروں نے بڑی تعداد میں مریضوں کا چیک اپ کیا اور مفت ادویات تقسیم کیں۔ کیمپ صبح آٹھ بجے شروع ہوا جو شام گئے تک جاری رہا۔فری میڈیکل کیمپ میں مریضوں کی بڑی تعداد نے اپنا چیک اپ کروایا جہاں ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف نے انتہائی ہمدردانہ طریقے سے اپنی خدمات پیش کیں۔

عوام علاقہ نے پاکستان آرمی کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ لگانے کے اقدام کو سراہا۔ موقع پر موجود لوگوں نے اپنے تاثرات میں کہا کہ پاکستان آرمی ہر مشکل میں اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ جنگ ہو یا امن ہمیشہ پاکستان آرمی کو اپنے لوگوں کے درمیان پایا۔ جس پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close