وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے پی ایم سمارٹ آزاد کشمیر، فائل ٹریکنگ سسٹم، شکایات سیل اور پرائس کنٹرول کے حوالے سے اسپیشل پورٹل کا افتتاح کر دیا

مظفرآباد(پی آئی ڈی)آزادکشمیر میں گورننس کی بہتری، عوام کی حکومت تک براہ راست رسائی اور شکایات درج کرانے کیلئے تاریخی اقدام ، وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے پی ایم سمارٹ آزاد کشمیر، فائل ٹریکنگ سسٹم،شکایات سیل اور پرائس کنٹرول کے حوالے سے اسپیشل پورٹل کا افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل برائے آئی ٹی ڈاکٹر محمد رفیق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پورٹل کے ذریعے صارفین کی شکایات براہ راست وزیراعظم آفس تک پہنچائی جاسکیں گی، یہ ایک یوزر فرینڈلی پورٹل ہوگا جس سے عوام کو براہ راست وزیراعظم تک رسائی ممکن ہوگی۔ شکایات پورٹلز کے ذریعے متعلقہ محکمہ جات کو بھی شکایات کی جاسکتی ہیں۔ یہ شکایات پورٹل اورآن لائن اپیز آئی بورڈ کی ٹیم نے خود لوکل فری آف کاسٹ تیار کیے ہیں جس پردور دراز کے علاقوں کے لوگ گھر بیٹھے اپنی شکایات درج کر سکتے ہیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیا س خان نے کہا کہ اقتدار رب کی دین ہے،اللہ تعالیٰ نے اگر آپ کو کسی منصب پر فائز کیا ہے تو آپ خدمت خلق کو آپ شاہکار بنائیں اور دوسروں کے کام کرنے کی کوشش کریں۔اوورسیز کشمیریوں اور لوکلز کی شکایات کا فورا ازالہ کیا جائے تاکہ عام لوگوں کو ریلیف مل سکے۔ای سی کامرس کے دور میں دنیا گوبل ویلج بن چکی ہے لیکن ہم آج بھی فرسودہ نظام کے ساتھ چل رہے ہیں جس میں جدت لانے کی ضرورت ہے۔آزاد کشمیر میں آئی ٹی کی تعلیم کو عام کیا جائے گا۔ضلعی سطح پر آئی ٹی پارکس کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پورٹل میں شکایات کو سننے اور ان پر عمل درآمد کے حوالے سے ٹائم فریم کا تعین کیا جائے گا جس کی مانیٹرنگ کیلئے باقاعدہ نظام وزیراعظم آفس میں قائم کیا جائے۔ وزیر اعظم شکایات سیل میں بیٹھے لوگو ں کی ٹریننگ کروائی جائے تاکہ وہ بہتر انداز میں عوام کی رہنمائی کر سکیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close