اسلام آباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہاہے کہ دفتر خارجہ پاکستان کے تعاون سے دنیا بھر میں کشمیری وفد بھیجیں گے جو دنیا کو مسئلہ کشمیر کی سنگینی سے آگاہ کریں گے۔حریت رہنما یسین ملک، شبیر احمد شاہ، مسرت عالم بٹ، امیر حمزہ، آسیہ اندرابی، ڈاکٹر حمید فیاض اور دیگر پر بھارتی عدالتوں میں بنائے گئے جھوٹے مقدمات سے عالمی برادری کو آگاہ کریں۔
لائن آف کنٹرول پر افواج پاکستان کے جوانوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔آل پارٹیز حریت کانفرنس کی جید قیادت کا جموں کشمیر کی تحریک اجاگر کرنے میں بنیادی اور اہم کردار ہے۔حریت قیادت کو یقین دلاتا ہوں کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی تحریک چلانے میں ہم ہمیشہ صف اول میں ہوں گے۔ جموں کشمیر صرف زمین کا ٹکڑا نہیں بلکہ ڈیڑھ کروڑ لوگوں کی سرزمین ہے کشمیریوں کو بنیادی حق دینا ہو گا۔ مقبوضہ کشمیر میں تشویشناک صورتحال ہے۔ ہماری افواج ہندوستانی فورسز کے خلاف سینہ سپر ہیں۔جموں وکشمیر کے لوگ گزشتہ سات دہائیوں سے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کر رہے ہیں،اس لیے تحریک آزادی کو ہر صورت جاری رکھیں گے۔درند رصفت بھارتی افواج نے جموں و کشمیر کے اندر ظلم و ستم کا جو بازار گرم کر رکھا ہے عالمی دنیا اس پر نوٹس لے۔ جب تک مظلوم کشمیر یوں کو ان کا بنیاد ی حق حق خوردارایت مل نہیں جاتا ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزادکشمیرسردار تنویر الیاس خان نے کشمیری حریت قیادت کے اعزار دیے گئے عشائیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں وزراء حکومت سردار میر اکبر خان، دیوان علی چغتائی،عبدالماجد خان،چوہدری محمد اکبر ابراہیم، ملک ظفر، پارلیمانی سیکرٹری عاصم شریف، پولیٹکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید چغتائی،ترجمان ڈاکٹر عرفان اشرف،حریت کانفرنس کے کنوینئر محمود احمد ساگر، حریت رہنماء غلام محمدصفی، سید یوسف نسیم،سید فیض نقشبندی، شیخ عبدالمتین،عزیر احمد غزالی، مشتاق الاسلام، محمد سلطان بٹ، امتیاز وانی،محمد رفیق ڈارو دیگر نے شرکت کی۔ وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہا کہ گجرات کے مسلمانوں کے خون میں لتھڑا ہوا بھارتی وزیراعظم کشمیریوں پر مسلسل مظالم ڈھا رہا لیکن کشمیری آزادی سے کم پر کمپرومائز نہیں کریں گے۔ دو ایٹمی ممالک کی جنگ چھڑی تو پوری دنیا تباہ ہو جائے گی۔ کشمیری صرف حق خودارادیت مانگ رہے،کسی سے حق چھین کر امن نہیں کرایا جا سکتا۔ صرف مذمت سے کام نہیں چلتا، او آئی سی اور مسلم ممالک کشمیریوں کیلئے جاندار آواز اٹھائیں۔
پاکستان نے ہر مشکل میں تمام او آئی سی رکن ممالک اور مظلوم قوموں کی مدد کی اب او آئی سی کو پاکستان اور کشمیریوں کی مدد کرنی چاہیئے۔انہوں نے کہاکہ پاکستانیت ہمارے ایمان کا حصہ اور بھارت سے آزادی و حق خوداریت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے۔ کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے،کشمیریوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔الحاق پاکستان میرا ایمان ہے۔ ہندوستانG20 ممالک کے اجلاس مقبوضہ کشمیر میں کر رہاہے ہمیں بھی دنیا بھر میں جا کر کشمیریوں کا مقدمہ لڑنا ہو گا۔ حکومتی ذمہ داران ایک ہفتے میں حریت قیادت کی مشاورت سے وزارت خارجہ اور وزارت امور کشمیر کے ساتھ ملکر منصوبہ بندی کریں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کنوینئر حریت کانفرنس محمود ساگرنے کہا کہ آزادکشمیر تحریک آزادی جموں کشمیر کا بیس کیمپ ہے اور یہاں کی حکومت کشمیریوں کی نمائندہ حکومت ہے۔آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی سے کرتارپور کوریڈور کھولنے کی قرارداد پر تشویش ہوئی۔وزیراعظم آزادکشمیر نے حریت رہنماوں کو اعتماد میں لیکر پارکشمیریوں کو مثبت پیغام دیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں