پاک فوج کی جانب سے نوسدا کے مقام پر گاڑیوں کی مکینیکل اور الیکٹریکل ٹریننگ ورکشاپ کا اہتمام

راولاکوٹ (پی آئی ڈی) پاک فوج کی جانب سے نوسدا کے مقام پرگاڑیوں کی مکینیکل اور الیکٹریکل ٹریننگ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔علاقہ کے نوجوانوں کی بھرپور تعداد نے اس کلاس میں حصہ لیا اور تکنیکی مہارت حاصل کی۔اس موقع پر پاک آرمی کی جانب سے دوستانہ والی بال میچ بھی کھیلا گیا۔ میچ کے اختتام پر پاک آرمی کی جانب سے مقامی لوگوں کے لئے افطاری کا بھی اہتمام کیا گیا۔

مقامی یونٹ کے کمانڈنگ آفیسر نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاک آرمی ہر لمحہ آپ کے ساتھ ہے اور آپ کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں ہے۔عوام علاقہ نے پاک فوج کی جانب سے گاڑی مکینک کیڈر کے انعقاد کو بھر پور سراہا۔ موقع پر موجود لوگوں نے کہا کہ پاکستان فوج ہمارے دکھ درد کی ساتھی ہے اور ہر مشکل میں اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ جنگ ہو یا امن ہمیشہ پاکستان فوج کو اپنے لوگوں کے درمیان پایا۔ جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close