آزاد کشمیر، بانی چیئرمین پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو کا یوم شہادت شایان شان طریقے سے منایا جائے، صدر چوہدری یاسین اور سیکرٹری جنرل فیصل راٹھور کی کارکنوں کو ہدایت

اسلام آباد (پی این آئی) صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یاسین کی ہدایت کے مطابق سیکرٹری جنرل فیصل ممتاز راٹھور نے پاکستان پیپلز پارٹی ازادکشمیر کی مرکزی، ڈویژنل ،ضلعی اور تحصیلوں سمیت تمام ذیلی تنظیموں، بشمول لیڈیز ونگ، پی وائی او، پی ایس ایف، ٹریڈرز ونگ، علمائے مشائخ ونگ، ہیومن رائٹس ونگ، پیپلز لائرز فورم ، لیبر ونگ ، میڈیا و سوشل میڈیا ونگ، کلچرل ونگ، پیپلزپارٹی کی جملہ الائیڈ ونگز کے صدور عہدیدارن، اور کارکنان اور ورکرز کو احکامات جاری کیے ہیں

کہ مورخہ 4 اپریل 2023 بروز منگل بانی چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی قائد عوام شہید ذولفقار علی بھٹو کے 44 ویں یوم شہادت کے موقع پر ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی کی جائے اور افطار کے موقع پر لنگر تقسیم کیا جائے۔ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی ان کے شایان شان اور عقیدت واحترام سے منائی جائے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز پر جملہ تنظیمیں بھرپور شرکت کریں اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین و سابق وزیراعظم پاکستان کو ان کی قومی ،ملکی اور بین الاقوامی سطح پر خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کریں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close