اسلام آباد (پی این آئی) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیئرمین احتساب بیورو آزاد جموں وکشمیر سردار نعیم احمد شیراز کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات۔ اس موقع پر چیئرمین احتساب بیورو سردار نعیم احمد شیراز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو احتساب بیورو کی کارکردگی پر رپورٹ پیش کی۔
صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اس موقع پر چیئرمین احتساب بیورو سردار نعیم احمد شیراز سے ادارے کی کارکردگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ آزادکشمیر میں احتساب بیورو کا کردار موثر ہونا چاہیے اور احتساب ایکٹ میں نے 2001ء میں آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی سے پاس کرایا تھا جب میں وزیر اعظم تھا اور آزادکشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں نے اس کی حمایت کی تھی اگرچہ اُس وقت مجھ پر بڑا دباؤ تھا کہ پاکستان کے نیب کا دائرہ کار آزادکشمیر میں بڑھایا جانا چاہیے لیکن میں نے آزادکشمیر میں احتساب بیورو کو مضبوط بنایا اگرچہ بعد میں آنے والی حکومتوں نے اس کے دانت نکالے لیکن اب ہماری کوشش ہے اسے اصل حالت میں بحال کیا جائے تاکہ احتساب بیورو صحیح انداز میں کام کر سکے اس سلسلے میں کیبنٹ کمیٹی اپنا کام کر رہی ہے اور ایک متوازن صورتحال پیدا کی جائے گی۔صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میں نظام حکومت میں شفاف اور موثر احتساب کا قائل ہوں۔ ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں