مظفرآباد، گلگت بلتستان کے درمیان بس سروس کا آغاز آج ہو گا، تقریب وزیر اعظم ہاؤس میں، سول سوسائٹی کے ارکان پہلی بس میں سفر کریں گے

مظفرآباد (پی آئی ڈی)75سال بعد تاریخ میں پہلی بار ریاست کی دو اکائیوں کو ملانے کیلئے وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کا بڑا اقدام۔23 مارچ کشمیری اکائیوں کیلئے ایک تاریخ ساز دن،تاریخ میں پہلی بار مظفرآباد اور گلگت بلتستان کے درمیان بس سروس کا آغاز،23 مارچ کو بس سروس کا باقاعدہ افتتاح وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردارتنویر الیاس خان کریں گے۔

حکومت آزاد کشمیر کے اس تاریخی اقدام سے آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔23 مارچ کو نیو پرائم منسٹر ہاؤس میں افتتاح کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد ہوگا۔ آزادکشمیر او ر گلگت بلتستان کے عوام کے درمیان فاصلے کم کرنے اور تاریخ میں پہلی بار رابطوں کو بحال کرنے، رشتوں کو مضبوط بنانے کے لیے وزیراعظم ا ٓزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کے ویژن کے مطابق تاریخ سازاقدام کا 23مارچ کو مظفرآباد تا گلگت بس سروس کا آغاز ہوگا۔ بس میں مظفرآباد سے تعلق رکھنے والے سول سوسائٹی کے افراد گلگت جائیں گے،پہلے مرحلے میں فری سروس ہوگی، تاریخ میں پہلی مرتبہ سری نگر مظفرآباد بس سروس کی طرح مظفرآباد وگلگت بلتستان بس سروس کا آغاز ہونے جارہا ہے جس سے مظفرآبادسری نگر بس سروس کی یادیں تازہ ہوگئیں۔پہلے روز جانے والے مسافر مفت سفر کرسکیں گے۔ ٹرانسپورٹ اتھارٹی آزادکشمیر نے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ مسافروں کی رجسٹریشن اور دیگر معلومات وسہولیات کی فراہمی کیلئے مظفرآباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی میں کنٹرول روم قائم کردیاگیا ہے۔

وزیراعظم آزادکشمیر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے درمیان ملاقات کے بعد مظفرآباد سے گلگت بس سروس کا فیصلہ ہوا تھا۔اس اقدام سے ایگریکلچر یونیورسٹی پونچھ راولاکوٹ، میڈیکل کالج راولاکوٹ، مظفرآباد میں زیرتعلیم گلگت کے طالب علموں اور دیگرشعبوں سے وابستہ گلگت کے رہائشی افراد کو سفری سہولیات میسر آئیں گی۔ پہلے روز سفر کرنے والے مسافروں کو مفت ٹکٹ ملیں گے۔ آز ادکشمیر بھر کے عوام نے حکومت کے اس تاریخی اقدام کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ مظفرآباد تا گلگت اور مظفرآباد کے عوام میں محبتوں کے رشتے مزید مضبوط ہونگے۔ حکومت آزادکشمیراورجی بی کی جانب سے عوام دوست بس سروس کا آغاز خوش آئند ہے۔وزیراعظم آزادکشمیر سردارتنویرالیاس اوروزیراعلیٰ گلگت نے بس سروس کے آغاز کو یقینی بنانے میں اہم کردارادا کیا جس سے دونوں اکائیوں میں مزید بھائی چارے کو فروغ ملے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close