صدر آزاد کشمیر و چانسلر بیرسٹر سلطان محمود کی زیر صدارت یونیورسٹی آف پونچھ کا سینٹ اجلاس، یونیورسٹی آف پونچھ کے سینٹ اجلاس میں یونیورسٹی کے جملہ قواعد کی منظوری دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) صدر آزاد جموں وکشمیرو چانسلر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی زیر صدارت یونیورسٹی آف پونچھ کا تیئسواں سینٹ اجلاس ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

اس موقع پر سینٹ اجلاس میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف پونچھ پروفیسر ڈاکٹر زکریا ذاکر، سابق وائس چانسلر یونیورسٹی آف کوٹلی پروفیسر ڈاکٹر غلام غوث، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس لاہور پروفیسر ڈاکٹر کنول امین، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن خالد محمود مرزا، پروفیسر ڈاکٹر اظہرہ لطیف، سابق رجسٹرار سپریم کورٹ آف پاکستان ڈاکٹر فقیر حسین، نمائندہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن محمد رضا چوہان، رجسٹرار یونیورسٹی آف پونچھ پروفیسر ڈاکٹر عبدلرؤف خان، پروفیسر ڈاکٹر ناصر رحیم اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر وائس چانسلر پونچھ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر زکریا ذاکرنے یونیورسٹی میں جاری تعلیمی سرگرمیوں و دیگر پروجیکٹس اور یونیورسٹی کو درپیش مشکلات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر یونیورسٹی آف پونچھ کے سینٹ اجلاس میں یونیورسٹی کے جملہ قواعد کی منظور ی دی گئی۔ اس موقع پر صدر ریاست آزادجموں وکشمیرو چانسلر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ پونچھ یونیورسٹی میں تعلیمی معیار کے استعداد کارکو بڑھانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور اس سلسلے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے ہم ہر ممکن کوشش کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close