پریس فاؤنڈیشن کا کوئی رکن سیاستدانوں، بیوروکریٹس کے ساتھ تصویر شائع نہیں کرے گا، نمائندوں سے ادارے کی سالگرہ، قومی دنوں پر اشتہارات طلب نہیں کیے جائیں گے، اہم فیصلے

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزاد جموں کشمیر پریس فاؤنڈیشن کی مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز دفتر آزاد جموں کشمیر پریس فاؤنڈیشن پی آئی ڈی کمپلیکس مظفرآباد میں زیر صدارت محمد زاہد بشیر ممبر بورڈ آف گورنرز/چیئرمین کمیٹی منعقد ہوا اجلاس میں ممبران کمیٹی طارق جمیل درانی آفیسر اطلاعات، سردار ذوالفقار علی سابق وائس چیئرمین پریس فاؤنڈیشن، راجہ سجاد سیکرٹری کمیٹی نے شرکت کی،

اجلاس میں ایجنڈا کے مطابق متعدد معاملات زیر غور لائے گئے، شاکی ظہیر غفور اور فریق ثانی کو حکم دیا گیا کیا کہ وہ 10 اپریل 2023 تک اپنا اصل ریکارڈ دفتر پریس فاؤنڈیشن میں اصالتاً حاضر ہو کر جمع کرائیں، جسے کمیٹی کے رو برو پیش کیا جائے گا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ کوئی ممبر پریس فاؤنڈیشن سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر سیاست دانوں، بیوروکریٹس یا سرکاری ملازمین کے ساتھ شائع نہیں کرے گا، یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ نمائندگان / بیورو چیفس کی تعیناتی کنٹریکٹ لیٹر کے ذریعے کی جائے گی جو آزاد کشمیر میں نافذ العمل لیبر لاء کے مطابق ہو، نیز کوئی ادارہ کسی نمائندے/ بیوروچیف کی فراغت کا اشتہار نہیں شائع کرے گا، اور اس سلسلے میں توہین آمیز اشتہارات قابل مواخذہ ہوں گے، نمائندوں سے ادارے کی سالگرہ، قومی دنوں اور دیگر مواقع پر اشتہارات طلب نہیں کیے جائیں گے، اور کوئی نمائندہ کسی ادارے کو سکیورٹی کے نام پر یا دیگر کسی مد میں ادائیگی نہیں کرے گا اگر کوئی ملوث پایا گیا تو اس کی پریس فاؤنڈیشن، رجسٹرڈ پریس کلب سے رکنیت معطل کرتے ہوئے صحافت پر تین سال تک پابندی عائد کی جائے گی، چیئرمین کمیٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پریس فاؤنڈیشن اداروں کے چلنے کے حق میں ہے اس لیے اجلاس میں اشتہارات کے انراخ، میڈیا لسٹ، سرکولیشن سمیت دیگر معاملات کو چھیڑنے سے صرف نظر کر رہے ہیں، تاہم فاؤنڈیشن ان معاملات پر بات کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close