مظفرآباد (پی این آئی) کنٹرول لائن پرواقع آزادی کی وادی لیپہ میں صحت کی فوری اور جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے محکمہ صحت عامہ نے عالمی ادارہ صحت تعاون سے ٹیلی ہیلتھ کلینک قائم کردیا ہے ۔۔۔جہاں سپیشلسٹ ڈاکٹرصبح 9 بجے سے دن 2بجے تک مریضوں کا آن لائن چیک اپ کریں گے ۔۔۔۔عالمی ادارہ صحت آزاد کشمیر کی ڈائریکٹر ڈاکٹر بشریٰ شمس اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جہلم ویلی ڈاکٹر طاہررحیم نے رورل ہیلتھ سینٹر لیپہ ٹیلی ہیلتھ کلینک کا افتتاح کیا ۔۔۔۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عالمی ادارہ صحت آزاد کشمیر کی ڈائریکٹر ڈاکٹر بشریٰ شمس اور ڈی ایچ او ڈاکٹر طاہر رحیم نے کہا کہ اب وادی لیپہ کے عوام کو ہٹیاں بالا اور مظفرآباد جانے کی ضرورت نہیں۔۔۔ ماہر ڈاکٹرز آن لائن مریضوں کا چیک اپ کرنے کے ساتھ ساتھ انھیں مفت طبی مشورے دیںگے۔۔۔ ڈاکٹر بشریٰ شمس نے رورل ہیلتھ سینٹر لیپہ کی تزئین وآرائش،نئی ایمبولینس کی فراہمی سمیت دیگر طبی مراکز میں مزید طبی سہولتیں فراہم کرنے کا اعلان کیا ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں