مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیر اعظم آزاد کشمیر کے احکامات کی روشنی میں محکمہ سپورٹس، یوتھ اینڈ کلچر آزاد جموں وکشمیر خصوصی(Special) اور بے سہارا بچوں /کھلاڑیوں کو سپورٹس کے دھارے میں شامل کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لئے خصوصی افراد کے ساتھ آزاد جموں وکشمیرکے تمام ضلعی صدر مقامات پر 21مارچ کو سپیشل سپورٹس کا انعقاد کر رہا ہے۔
اسپیشل سپورٹس میں تمام اضلاع کے خصوصی بچوں، خیراتی ادارہ جات، اسپیشل ایجوکیشن سکولز، پاکستان بیت المال کے سویٹ ہومز، ایس او ایس ویلچز، ریڈ فاؤنڈیشن کے ادارہ جات (یتیم خانوں کے زیر کفالت بے سہارا بچوں اور کھلاڑیوں) کو مختلف کھیلوں کے مواقع مہیا کیئے جانے کا اہتمام کیا جائے گا۔ کھیلوں میں شریک بچوں کھلاڑیوں کو ٹرانسپورٹ اور طعام کے علاوہ خصوصی انعامات بھی دیے جائیں گے۔ اس حوالہ سے آزادکشمیر کے دس ضلعی صدر مقامات کے علاوہ 21مارچ کو سپورٹس سٹیڈیم مظفرآباد میں سپیشل سپورٹس کی رنگا رنگ تقریب منعقد کی جائے گی۔ ۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں