آزاد کشمیر ، پاک فوج اور مسلم ہینڈز کی جانب سے بٹل کے مقام پر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا

راولاکوٹ (پی آئی ڈی) پاک فوج اور مسلم ہینڈز کی جانب سے بٹل کے مقام پر ایک پودا، ایک امید کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا۔پاک آرمی کی جانب سے بٹل اور اس کے اردگرد کے علاقے میں بڑی تعداد پودے لگائے۔ کمانڈنگ آفیسر نے شجرکاری مہم کے حوالے سے کہا کہ ہماری آنے والی نسل کی بقا اور ماحولیات کے لئے درخت بہت ضروری ہیں۔ ورنہ اس جنت کو گہن لگ جائے گا۔

شجرکاری مہم میں مقامی علاقے کے لوگوں نے بھی پاک آرمی کے ساتھ ملکر علاقے کے مختلف جگہوں پر پودے لگائے۔مقامی یونٹ کے کمانڈنگ آفیسر نے مقامی علاقے کے لوگوں سے کہا کہ ہر عام آدمی کا بھی فرض ہے کہ وہ نہ صرف پہلے سے موجود درختوں کی حفاظت کرے بلکہ نئے درخت بھی لگائے جائیں۔ ایک پودہ ایک امید کا سلوگن پوری ریاست میں پھیلایا جائے۔ ہمارا خطہ ماحولیاتی آلودگی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ذمہ دار شہری کے طور پر ہم پر لازم ہے کہ ہم درخت لگانے اور اس کی حفاظت کرنے کے عمل کی حوصلہ افزائی کریں۔ عوام علاقہ نے پاک فوج کے ہمدردانہ رویے کو بھر پور سراہا۔ موقع پر موجود لوگوں نے کہا کہ پاک آرمی ہمارے دکھ درد کی ساتھی ہے اور ہر مشکل میں اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ جنگ ہو یا امن ہمیشہ پاکستان فوج کو اپنے لوگوں کے درمیان پایا۔ جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close