مظفرآباد (پی این آئی) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے کشمیر انسٹیٹیو ٹ آف مینجمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) سید اختر حسین شاہ کی ایوان صدر مظفرآباد میں ملاقات۔ اس موقع پر کشمیر انسٹیٹیو ٹ آف مینجمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) سید اختر حسین شاہ نے صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو کشمیر انسٹیٹیو ٹ آف مینجمنٹ کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2022 پیش کی۔
اس موقع پر کشمیر انسٹیٹیو ٹ آف مینجمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) سید اختر حسین شاہ نے صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو ادارے کے اغراض و مقاصد اور جاری پراجیکٹس، کورسز اور منعقد کی جانے والی ورکشاپس پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کشمیر انسٹیٹیو ٹ آف مینجمنٹ آزاد کشمیر حکومت کے لیے ایک تھنک ٹینک کا بھی کام کرتا ہے۔ جبکہ ادارے کی رپورٹ ہر سال دسمبر میں شائع کی جاتی ہے اسی طرح ادارے میں ملکی و غیر ملکی وفود بھی دورے کرتے رہتے ہیں۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کشمیر انسٹیٹیو ٹ آف مینجمنٹ کی کاکرردگی کو سراہتے ہوئے کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) سید اختر حسین شاہ کو ہدایت کی کے ادارہ اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے بیورو کریسی کی تربیت پر خصوصی توجہ دے کیونکہ بیوروکریسی کا حکومتی امور چلانے میں اہم کردار ہوتا ہے لہذا بیوروکریسی کی تربیت کے مراحل کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں جس سے جہاں کشمیر انسٹیٹیو ٹ آف مینجمنٹ کی کارکردگی میں بہتری آئے گی وہاں حکومتی امور میں بھی بہتری لانے میں مدد ملے گی۔ اس سلسلہ میں ای گورننس (E-Governance)اور پیپر لیس آفس (Paperless Office) پر بھی کام کیا جائے تاکہ جدید ٹیکنالوجی سے ادارے کوہم کنار کر کے ادارے کے معیار کو عالمی معیار کے مطابق لانے میں مدد مل سکے۔ ۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں