صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود سے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر محمد عثمان چاچڑ کی ملاقات، آزاد کشمیر میں اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے اور گڈ گورننس کے قیام پر بات چیت

اسلام آباد (پی این آئی) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر محمد عثمان چاچڑ کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات۔ اس موقع پر ملاقات میں صدر آزاد جموں وکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور چیف سیکرٹری آزاد کشمیر محمد عثمان چاچڑ کے درمیان آزادکشمیر میں اداروں کی کارکردگی بہتربنانے اور گڈ گورننس کے قیام پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور چیف سیکرٹری آزادکشمیر محمد عثمان چاچڑ کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close