مظفر آباد، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ پشاور کے مڈکیرئیر مینجمنٹ کورس کے وفد کا چیف سیکرٹری آفس کا دورہ

مظفرآباد (پی آئی ڈی) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ پشاور کے 36 مڈکیرئیر مینجمنٹ کورس کے وفد کا چیف سیکرٹری آفس مظفرآباد کادورہ، چیف سیکرٹری محمد عثمان چاچڑ سے ملاقات کی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل احسان خالدکیانی، سینئر ممبربورڈ ریونیوڈاکٹر لیاقت حسین چوہدری، سیکرٹری مالیات عصمت اللہ شاہ، سیکرٹری اطلاعات انصریعقوب بھی اس موقع پر موجودتھے۔ چیف سیکرٹری آفس میں وفد کو بریفنگ دی گئی۔

آزادکشمیر کے سیکرٹری اطلاعات نے NIMکے وفد کو کشمیر کی تاریخ،قانونی حیثیت، وفاقی اور آزادکشمیر حکومت کے آئینی اور قانونی روابط، مسئلہ کشمیر، آزادکشمیرحکومت کے انتظامی و آئینی ڈھانچے، قانون سازاسمبلی،سوشیواکنامک ڈویلپمنٹ،خطہ کی ڈیمو گرافی کے حوالہ سے بریفنگ دی۔ سیکرٹری اطلاعات نے وفد کو بتایاکہ آزادکشمیردس اضلاع اور تین ڈویژنز پر مشتمل ہے، زیادہ تر لوگ پیشہ ملازمت سے وابستہ ہیں جبکہ خطہ میں شرح خواندگی سترفیصد سے زائد ہے جو کہ پاکستان کے تمام صوبوں سے زیاد ہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر میں ٹورازم اور ہائیڈل کا وسیع پوٹینشل موجود ہے۔مسئلہ کشمیر گزشتہ سات دھائیوں سے حل طلب مسئلہ ہے جس پر اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں جن میں کشمیریوں کو استصواب رائے کے ذریعے انکا حق خودارادیت دینے کا ذکر ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close