اسلام آباد (پی این آئی) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ون آن ون تفصیلی ملاقات۔اس موقع پر ملاقات میں صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ آزادکشمیر میں 31سال بعد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ایک اہم پیشرفت ہے اور اسے احسن طریقے سے آگے چلایا جائے۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے اس موقع پر کہا کہ اس سلسلے میں تمام میونسپل کارپوریشنز اور میونسپل کمیٹیز کے عہدیداران کی ایک تقریب منعقد کی جائے گی جس میں تمام جماعتوں کے بلدیاتی عہدیداران کو بلایا جائے گا اور وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو اس تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت دی۔ اس موقع پر ملاقات میں صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے آزادکشمیرکی تعمیر و ترقی اور حکومتی اقدامات پر تفصیلی بات چیت کی۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کے درمیان آزادکشمیر میں گڈ گورننس قائم کرنے اور باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں