آزاد کشمیر، بٹل سیکٹر کے گاؤں سلوہی میں پاک فوج کا فری میڈیکل و گائنی اور ڈینٹل کیمپ

راولاکوٹ (پی آئی ڈی) آزاد کشمیر کے ضلع پونچھ میں بٹل سیکٹر کے گاؤں سلوہی میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل و گائنی اور ڈینٹل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ فری میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹروں نے مریضوں کا چیک اپ کیا اور مفت ادویات تقسیم کیں۔ بٹل سیکٹر میں بوائز پرائمری سکول سلوہی میں لگایا جانے والا کیمپ صبح آٹھ بجے شروع ہوا جو شام گئے تک جاری رہا۔

فری میڈیکل کیمپ میں مریضوں کی بڑی تعداد نے اپنا چیک اپ کروایا جہاں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے اپنی خدمات بطریق احسن پیش کیں۔کیمپ میں دیگر امراض کے ساتھ گائنی اور دانتوں کے مریضوں کا بھی معائنہ کیا گیا۔ گائنی مریضوں کا الٹراساونڈ کرنے کے لئے کرنل خرم کی بیگم نے اپنی خدمات سرانجام دی جو ڈی ایچ کیو فاروڈ کہوٹہ میں گائنا کالوجیسٹ کنسلٹینٹ کی ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہیں۔ٹی ایچ کیو کے سرجیکل سپیشلیٹ ڈاکٹر قیوم بھی فری میڈیکل کیمپ کا حصہ بنے اور سرجیکل مریضوں کا معائنہ کیا۔میڈیکل کیمپ میں ٹوٹل 939 مریضوں کا چیک ہوا۔ جس میں مرد 189، عورتیں 364, بچے 386 اور دانتوں کے 243 مائنر او ٹی 27 ای سی جی 23 دانتوں کے 110مریضوں کا معائنہ بھی اس میں شامل ہے۔ گائنی کے 47 مریض تھے جن کا الٹراساونڈ کیا گیا اور مفت ادویات مہیا کی گئیں۔ اور اس کے ساتھ ساتھ لوگوں کو روز مرہ کی حفاظتی تدابیر کے متعلق لیکچر بھی دیا۔ مریضوں کی صحت یابی کے لئے سکول کے بچوں نے مسجد میں نماز ادا کرنے کے بعد دعا اہتمام بھی کیا۔اہل علاقہ نے پاکستان آرمی کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ لگانے کے اقدام کو سراہا۔ موقع پر موجود لوگوں نے اپنے تاثرات میں کہا کہ پاکستان آرمی ہر مشکل میں اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ جنگ ہو یا امن ہمیشہ پاکستان آرمی کو اپنے لوگوں کے درمیان پایا۔ جس پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close