امریکہ مسئلہ کشمیر حل کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے، صدر آزاد کشمیر کی امریکہ کے ڈپٹی سفیر اینڈریو جے شوفر سے گفتگو

اسلام آباد (پی این آئی) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ امریکہ مسئلہ کشمیر حل کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ اسی طرح مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام ایک مشکل صورتحال سے گزر رہے ہیں اور وہاں پر انسانی حقوق کی پامالی عروج پر ہے لہذا امریکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی بند کرانے کے لئے بھی اپنا کردار ادا کرے۔

امریکہ نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لئے جو امداد بڑھائی ہے ہم اُس پر امریکہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں اس سے سیلاب متاثرین کے مسائل حل ہونے میں بڑی حد تک مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں اسلام آباد میں امریکہ کے ڈپٹی سفیر اینڈریو جے شوفر (Andrew J. Schofer) سے ایک ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے امریکی سفارتکار کو مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close