کراچی (پی این آئی) پاکستان میں خواتین کے لیے جدوجہد کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں پاکستان سمیت پوری دنیا میں خواتین کو اپنے جائز حقوق ملنے چاہیے اس کے لیے محترم بینظیر بھٹو شہید اور پاکستان پیپلز پارٹی نے ایک طویل ترین جدوجہد کی ہے آج بھی پاکستان کے اندر کچھ لوگ خواتین کو ان کے حقوق نہیں دینا چاہتے اس کے لئے ہم سب کو مشترکہ طور پر جدوجہد کرنی ہوگی جو لوگ خواتین کو اپنی جائیداد میں حصہ نہیں دیتے وہ دراصل اسلام میں دیئے گئے خواتین کے حقوق کی ورزی کرتے ہیں
اسلام میں خواتین پورا حق دینے کی بات کی گئی ہے آج خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ہمیں یہ تجدید کرنا ہوگا کہ ہم ہر سطح پر میں خواتین کے حقوق کے لیے جدوجہد کریں گے اور انفرادی طور پر اور اجتماعی طور پر خواتین کے حقوق کو تسلیم کریں گے بالخصوص پاکستان کے ان علاقوں میں جہاں خواتین تعلیم نہیں دی جاتی ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کی نوجوان رہنما سردار نزاکت نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ” ویمن ڈیولپمنٹ فورم ” کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کے اس کے لئے ہم سب کو آواز اٹھانہ پڑے گی پڑھی لکھی ماں بہترین مستقبل کی ضمانت ہوتی ہے ہمیں حکومتی سطح پر اور عوامی سطح پر چیز کو تسلیم کرنا پڑے گا خواتین اور مردوں کے حقوق برابر ہیں اسلام نے جتنا خواتین کو حقوق دینے کی بات کی بھائی جی کسی مذہب میں اتنی بات کی گئی ہو لیکن ہماری بدقسمتی یہ ہے ہم آج بھی پرانی روایت سے باہر نہیں نکل سکے پاکستان کے دیہاتوں میں آج بھی خواتین کے لئے آواز اٹھانا معیوب سمجھا جاتا ہے ہمیں ان خواتین کی بات کرنی پڑے گی وہ آج بھی ہمارے معاشرے میں ظلم و ستم کا شکار ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں