صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود سے سابق صدر راجہ ذوالقرنین کی ملاقات، مسئلہ کشمیر اُجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ مسائل کے حل کی کوششوں پر اتفاق

اسلام آباد (پی این آئی) صدر آزادجموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سابق صدر آزاد جموں وکشمیر راجہ ذوالقرنین خان اور اُن کے صاحبزادے سابق ممبر کشمیر کونسل راجہ علی ذوالقرنین کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات۔ اس موقع پر صدر آزادجموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سابق صدر آزاد جموں وکشمیر راجہ ذوالقرنین خان کے درمیان اتفاق کیا گیا کہ مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ آزادکشمیر کے لوگوں کے مسائل حل کرانے کے لئے کوششیں کی جائیں گی۔

جبکہ اس موقع پر صدر آزادجموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سابق صدر آزاد جموں وکشمیر راجہ ذوالقرنین خان کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سابق صدر آزادجموں وکشمیر راجہ ذوالقرنین خان کی صحت کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کی صحت یابی اور درازی عمر کے لئے دعا گو ہیں۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں