آزاد کشمیر کے سیکرٹری اطلاعات انصر یعقوب سے سیکرٹری اطلاعات گلگت بلتستان ضمیر عباس کی ملاقات، دونوں علاقوں کے محکمہ اطلاعات کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ قائم کرنے پر اتفاق

اسلام آباد (پی آئی ڈی) آزادجموں و کشمیر کے سیکرٹری اطلاعات انصر یعقوب سے سیکرٹری اطلاعات گلگت بلتستان ضمیر عباس نے جموں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال اور ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات گلگت بلتستان شمس الرحمان بھی موجود تھے۔سیکرٹری اطلاعات انصر یعقوب نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے درمیان تعلقات کو بڑی اہمیت دیتے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ دونوں علاقوں کے درمیان ادارہ جاتی انٹرکشن کے ساتھ ساتھ لوگوں کے درمیان آمدورفت کو فروغ دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں علاقے قدیم ثقافتی تہذیب کا حصہ اور ایک دوسرے کے ساتھ متصل رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ دونوں علاقوں کے عوام کا ایک دوسرے کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم گلگت بلتستان کی بیوروکریسی کے تجربات سے استفادہ کریں گے انہوں نے کہا کہ محکمہ اطلاعات آزادکشمیر اور محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ کو فروغ دیا جائے گا،دونوں محکموں کے درمیان اشتراک سے دونوں علاقوں کے عوام کو بہتر معلومات حاصل ہونگی اور انہیں ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملے گا۔انہوں نے کہا کہ دونوں محکموں کے آفیسران کو ایک دوسرے کے محکمے کا دورہ کرنا چاہیے اس طرح آفیسران کی سطح پر تبادلہ خیال سے بہتر ورکنگ ریلیشن شپ قائم ہو گا۔انہوں نے کہا کہ دونوں علاقوں کے صحافیوں کو بھی آپس میں تبادلہ خیال کے لئے ایک دوسرے سے تعاون کو بڑھانا چاہیے۔سیکرٹری اطلاعات نے انہیں صحافیوں کی بہبود کے لئے بنائے جانے والے ادارے پریس فاؤنڈیشن کے بارے میں بھی بتایا جس کی ورکنگ میں سیکرٹری اطلاعات گلگت بلتستان نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔سیکرٹری اطلاعات نے انہیں مظفرآباد کے دورے کی دعوت بھی دی۔اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات گلگت بلتستان ضمیر عباس نے سیکرٹری اطلاعات آزادکشمیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمیں محکمہ اطلاعات آزادکشمیر کے تجربے سے سیکھنے کا موقع ملے گا اور دونوں محکموں کے درمیان تعاون اور ورکنگ ریلیشن شپ سے معلومات تک رسائی آسان ہو گی جس سے لوگوں کو فائدہ ملے گا۔انہوں نے سیکرٹری اطلاعات انصر یعقوب اور ڈی جی اطلاعات راجہ اظہر اقبال کا شکریہ ادا کیا۔سیکرٹری اطلاعات آزادکشمیر انصر یعقوب نے سیکرٹری گلگت بلتستان کو یادگاری شیلڈ بھی دی.۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close