آزاد کشمیر، ضلع باغ میں ہولر سیداں کے مقام پر پاک فوج کافری وٹنری میڈیکل کیمپ ،مقامی لوگوں نے سہولت فراہم کرنے پر پاک فوج کا اپنے دکھ درد کا ساتھی قرار دیا

باغ (پی آئی ڈی) آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں ہولر سیداں کے مقام پر پاک فوج کی جانب سے فری وٹنری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈاکٹروں نے مختلف قسم کے جانوروں کا چیک اپ کیا۔مقامی یونٹ کے کمانڈنگ آفیسرنے فری وٹنری میڈیکل کیمپ کی ٹیم کو تمام تر معاونت فراہم کی۔ ہولر سیداں کے مقام پر لگایا جانے والا کیمپ صبح نو بجے شروع ہو کر شام چار بجے تک جاری رہا۔

فری وٹنری میڈیکل کیمپ میں لوگوں نے جانوروں کی بڑی تعداد کا چیک اپ کروایا اور ڈاکٹرز کے ہمدردانہ رویے کو بھر پور سراہا۔ وٹنری میڈیکل کیمپ میں 187 جانوروں کا چیک کیاگیا۔ عوام علاقہ نے پاکستان آرمی کی جانب سے فری وٹنری میڈیکل کیمپ لگانے کے اقدام کو سراہا۔ موقع پر موجود لوگوں نے کہا کہ پاکستان فوج ہمارے دکھ درد کی ساتھی ہے اور ہر مشکل میں اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ جنگ ہو یا امن ہمیشہ پاکستان فوج کو اپنے لوگوں کے درمیان پایا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close