بلدیاتی نمائندے عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں، صدر آزاد کشمیر کی کوٹلی سے چیئرمین ضلع کونسل، میئر اور ڈپٹی میئر سے گفتگو

اسلام آباد (پی این آئی) صدر آزادجموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ میں نے جب صدر ریاست کے عہدے کا حلف اُٹھایا تھا تو میں نے اپنی تقریب حلف برداری میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے تاکہ اختیارات نچلی سطح تک منتقل ہوں اور عوام کے چھوٹے بڑے مسائل حل کرنے میں مدد ملے۔

اب جبکہ آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہو چکا ہے اور چیئرمین ضلع کونسل،وائس چیئرمین ضلع کونسل،میئرزاورڈپٹی میئرز کے انتخابات کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے لہذا آپ لوگ اپنے انتخاب کو درست ثابت کرتے ہوئے عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور عوام کے چھوٹے بڑے مسائل اُن کی دہلیز پر حل کرنے کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کر دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں کوٹلی سے نو منتخب چیئرمین ضلع کونسل چوہدری عبدالغفور جاوید ایڈووکیٹ، میئر کوٹلی محمد تاج چوہدری اور ڈپٹی میئر کوٹلی راجہ ریاست محمود سے ایک تفصیلی ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے نو منتخب بلدیاتی نمائندوں سے کہا کہ وہ عوامی خدمت کے جذبے سے کام کریں اور عوامی مسائل حل کرانے کے لئے ہر طرح سے کمر بستہ ہو جائیں تاکہ بلدیاتی انتخابات کے بعد کا ثمر صحیح معنوں میں عوام تک پہنچ سکے۔ میں نے جب صدر ریاست کے عہدے کا حلف اُٹھایا تھا تو میں نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے اور آج میرا یہ خواب شرمندہ تعبیر ہو گیا ہے اور آزادکشمیر میں بلدیاتی نظام فعال ہو چکا ہے لہذاا ٓپ سب اپنے انتخاب کو صحیح ثابت کریں اور عوامی فلاح وبہبود کے کاموں کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کر دیں۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close