آزاد کشمیر، ہماری خواتین میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، وزیر اعظم تنویر الیاس کا مظفرآباد، باغ، نیلم، جہلم ویلی، راولاکوٹ، بھمبر، کوٹلی میرپور، حویلی سے ہنر مند خواتین کے سٹالز کا دورہ

مظفرآباد (پی آئی ڈی ) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر مظفرآباد ، باغ ،نیلم ، جہلم ویلی ، راولاکوٹ ، بھمبر، کوٹلی میرپور حویلی سے آنے والی ہنر مند خواتین کی جانب سے لگائے گئے مختلف سٹالز کا معائنہ کیا اور خواتین کی حوصلہ افزائی کی۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ہماری خواتین میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔

تحریک انصاف کی حکومت نے آزاد کشمیر کے اندر کامیاب خواتین پروگرام شروع کیا جس سے ہنر مند پڑھی لکھی عورتوں کو با عزت روزگار کے مواقع فراہم ہونگے۔ہنر مند اور پڑھی لکھی خواتین کو باعزت روزگار اور آسان شرائط پر قرضہ دیں گے۔آزادکشمیر کی خواتین بہت باصلاحیت ہیں جنہوں نے ہرزندگی کے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لواہا منوایا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close