آج کے بعد ہماری کوئی ماں، بہن، بیٹی کنٹریکٹ پر ملازمت نہیں کرے گی، وزیر اعظم آزاد کشمیر کا عالمی یوم خواتین پروگرام کی تقریب سے خطاب

مظفرآباد (پی آئی ڈی ) آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ ریاست کے ساتھ کسی کو کھلواڑ نہیں کرنے دیں گے۔جس جگہ پاؤں رکھتا ہوں وہاں سے دھواں اٹھتا ہے ، ریاست کے چند ملازمین نے آف شور کمپنیاں بنا رکھی ہیں،ان کے تمام ثبوت اکٹھے کر چکے ہیں۔ قانون کے شکنجہ سے کوئی نہیں بچ پا ئے گا۔عملا طور ریاست کو یرغمال بنا دیا گیا ہے۔

ہم ٹیکنو کریٹ نہیں ہےں ہماری جڑیں عوام میں موجود ہیں۔یہ ریاست ہائی جیک ہونے کے لیے نہیں بنی تھی ہماری اسلاف نے بے پناہ قربانیاں دے کر یہ خطہ حاصل کیا تھا۔ کمشنر ان لینڈ ریونیو 35سے 40کروڑ روپے دے کر لگتے ہیں۔ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنے والی تمام 196خواتین کو فی الفور مستقل کیا جائے۔ آج کے بعد ہماری کوئی ماں،بہن ، بیٹی کنٹریکٹ پرملازمت نہیں کر یگی۔ آزادکشمیر میں اگر کہیں بھی خواتین کے ساتھ ظلم و زیادتی ہوئی ہے تو نوٹس میں لایا جائے ‘مجرموں کو نشان عبرت بناؤں گا۔مقبوضہ کشمیر کی ان جرات مند اور نڈرماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو سلام پیش کرتا ہوں جو ہندوستان کے جبر و استبداد کے سامنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں ، مقبوضہ کشمیر کی جرات مندخواتین نے تحریک آزادی کےلئے قربانیوں کی جو لازوال داستان رقم کی ہے اس کو کوئی فراموش نہیں کر سکتا‘اگر کوئی ایسا کرے گاتو اس پر اللہ کا عذاب نازل ہوگا۔ عورت کو اللہ رب العزت نے باوقار بنایا ہے ، خواتین کو جو مقام اسلام نے دیا وہ کہیں اور نہیں ،آقا دو جہاں نبی اکرم ﷺاپنی بیٹی حضرت فاطمہؓ کے احترام میں کھڑے ہو جاتے تھے‘یہ عورت کا مقام ہے جو رحمت اللعالمین ﷺ نے طے کر دیا ہے۔وہ ان خیالات کا اظہار عالمی یوم خواتین پروگرام کی ایک تقریب سے خطاب کے دوران کر رہے تھے۔اس موقع پر موسٹ سینئر وزیر خواجہ فاروق احمد وزیر منصوبہ بندی چوہدری رشید بھی موجود تھے۔اس موقع وزریراعظم آزادکشمیر نے خواتین ورکرز کے لیے 25 لاکھ روپے کا اعلان بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے آزاد کشمیر کے اندر حالیہ بلدیاتی انتخابات میں خواتین کو نمائندگی دے کر کے اپنا فرض ادا کیا ہے۔مظفرآباد، باغ، پوچھ، میرپور، کوٹلی محکمہ ترقی نسواں کے زیر اہتمام پانچ ورکنگ ویمن سنٹرز کا قیام عمل میں لایا۔ملازم پیشہ خواتین کے لیے 10 ڈے کیئر سینٹرز کا قیام عمل میں لایا۔ہنر مند خواتین کی بنائی مصنوعات کی فروخت کے لیے لاہور اسلام آباد میں ڈسپلے سنٹرزکا قیام کے علاو¿ہ مظفرآباد آباد شہر میں خواتین کی سفر سہولت کے لیے پنک بس سروس کا قیام عمل میں لایا، ہے۔ ویمن ڈویلپمنٹ کے ادارہ جات میں خواتین کے لیے11 نئے ٹریڈز میں جدید فنی تربیت کا اجراءسے 1650خواتین مستفید ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سات دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر کے اندر ہماری مائیں بہنیں بیٹیاں درندہ صفت بھارتی فوج کے آگے مردوں کے شانہ بشانہ جو قربانیاں دے رہی ہیں اس کی مثال کہیں اور نہیں ملتی۔وزیر اعظم نے کہا کہ اس وقت آزادکشمیر میں ہر شعبہ میں خواتین فرائض انجام دے رہی ہیں۔معاشرے میں خواتین کو باوقار اور ہنر مند بنانے کے لیے حکومت اقدامات کر رہی ہے۔ہماری حکومت نے آزاد کشمیر کے اندر کامیاب خواتین پروگرام شروع کیا جس سے ہنر مند پڑھی لکھی عورتوں کو با عزت روزگار کے مواقع فراہم ہونگے۔ہنر مند اور پڑھی لکھی خواتین کو باعزت روزگار اور آسان شرائط پر قرضہ دیں گے۔آزادکشمیر کی خواتین بہت باصلاحیت ہیں جنہوں نے ہرزندگی کے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لواہا منوایا ہے،اس سے پہلے جب وزیراعظم آزاد کشمیر کا عالمی یوم خواتین کی تقریب میں آمد پر والہانہ استقبال کیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close