صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سے ہانگ کانگ کی سلیکون ویلی کے چیئرمین لال دینو مری بلوچ کی قیادت میں وفد کی ملاقات

اسلام آباد (پی این آئی) صدر آزادجموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ہانگ کانگ کی سلیکون ویلی کے اعلیٰ سطح وفد کی سلیکون ویلی ہانگ کانگ کے چیئرمین لال دینو مری بلوچ کی قیادت میں ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔اس موقع پر سلیکون ویلی کے وفدمیں سلیکون ویلی ہانگ کانگ کے چیئرمین لال دینو مری بلوچ کے علاوہ چیف ایگزیکٹیو سوبی جیوک(Soo Bee Geok)، وائس پریذیڈنٹ وانگ سیو لنگ(Wong Siu Ling)، محمد یعقوب سسولی، سلمان لطیف مری بلوچ اور دیگر شامل تھے اس موقع پر آزادکشمیر کے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد اقبال، سیکرٹری صدارتی امور ڈاکٹر سید آصف حسین اور دیگر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر سلیکون ویلی ہانگ کانگ کے وفد نے صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو اپنے دورے کے اغراض و مقاصد آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر سلیکون ویلی ہانگ کانگ کے چیئرمین لال دینو مری بلوچ اور وفد کے اراکین نے آزادکشمیر میں آئی ٹی، ہائیڈرو،ٹورازم، بنکنگ اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سلیکون ویلی ہانگ کانگ کے وفد کوخوش آمدید کہتے ہوئے بتایا کہ آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع ہیں بالخصوص ہائیڈرو میں ایک بڑا پوٹینشل موجود ہے اسی طرح سلیکون ویلی، ٹورازم اور دیگر شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ لہذا بیرون ملک سے سرمایہ کار آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کے لئے آگے بڑھیں انہیں حکومت آزادکشمیر ہر طرح کی سکیورٹی، معاونت، مدد اورہر طرح کی سہولیات فراہم کرے گی۔ اس موقع پر آزادکشمیر کے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد اقبال نے سلیکون ویلی ہانگ کانگ کے وفد کوآزادکشمیر میں سرمایہ کاری کے حوالے سے سلیکون ویلی، آئی ٹی، ٹورازم اور دیگر شعبوں میں دستیاب سرمایہ کاری کے مواقعوں سے آگاہ کیا اور اس سلسلے میں اپنی بھرپور معاونت کا یقین دلایا۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں