صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ڈائریکٹر جنرل آڈٹ کی ملاقات، مالی سال 2022-23ء کی سالانہ آڈٹ رپورٹ صدر ریاست کو پیش کی

اسلام آباد (پی این آئی) صدر آزادجموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ڈائریکٹر جنرل آڈٹ آزاد جموں وکشمیر آصف زیب سواتی کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل آڈٹ آزاد جموں وکشمیر آصف زیب سواتی نے مالی سال 2022-23ء کی سالانہ آڈٹ رپورٹ صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو پیش کی۔ یہ آڈٹ رپورٹ آزادجموں وکشمیر کے عبوری آئین 1974ء کے آرٹیکل 50اے کے تحت صدر آزاد کشمیر کو پیش کی گئی۔

اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل آڈٹ آزاد جموں وکشمیر آصف زیب سواتی نے صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو آڈٹ رپورٹ 2022-23ء کے چیدہ چیدہ نکات اور محکمہ آڈٹ کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ہدایت کی کہ آڈٹ ایک اہم کام ہے اور اس میں مزید بہتری لائی جائے اور پوری محنت کے ساتھ کام کریں جبکہ محکمہ میں سٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے تاکہ محکمہ کی کارکردگی بہترکرنے میں مدد ملے اور ادارہ اپنا کام بہتر انداز میں سرانجام دے سکے۔ ۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close