آزاد کشمیر، وزیر اعظم آزاد کشمیر نے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کے لیے 48 کروڑ کا چیک ترک سفیر کے حوالے کیا

اسلام آباد (پی آئی ڈی) وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے 48 کروڑ کا امدادی چیک ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پاچاچی کے سپرد کردیا۔وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے وزراء کرام دیوان علی خان چغتائی، عبدالماجد خان،اکمل حسین سرگالہ,چیف سیکرٹری محمدعثمان چاچڑ، معاون خصوصی راجہ سبیل ریاض، میڈیا ایڈوائزرسردار زاہد تبسم کے ہمراہ جمعہ کے روز اسلام آباد میں ترکیہ سفارتخانے کا دورہ کیا۔

وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے حکومت آزادکشمیر کی جانب سے 47 کروڑ روپے جبکہ 1 کروڑ روپے اپنی جانب سے زلزلہ متاثرین کیلئے عطیہ کیے۔ترک سفارتخانے میں ترکش سفیر نے وزیراعظم آزادکشمیر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے شہدائے زلزلہ کیلئے دعا کروائی۔ ترکش سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ کشمیری عوام اور ترکیہ یک جان دو قالب ہیں،مشکل کی گھڑی میں کشمیری عوام اپنے ترک بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے،2005 کے زلزلے میں ترکیہ نے فراخدلی سے کشمیری عوام کی مدد کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ حالات بہت مشکل ہیں لیکن ترک قوم کا عزم مضبوط ہے،ترکیہ رجب طیب اردوان کی قیادت میں زلزلے کے بعد جلد مشکلات پر قابو پالے گا۔وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ ترکیہ کی عوام جلد از جلد تعمیر و نو اور بحالی کے کام کو آگے بڑھاتے ہوئے مکمل کرے، ترکیہ نے ہمیشہ مسلم امہ کی بھرپور نمائندگی کی اور ہم امید کرتے ہیں کہ عظیم قوم جلد اس مشکل پر قابو پا لے گی۔ اس موقع پر پاکستان میں تعینات ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پاچاچاچی نے وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان، وفد میں شامل وزرا کرام، چیف سیکرٹری آزادکشمیر سمیت دیگر وفد کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کشمیری و پاکستانی عوام کی طورف سے حوصلہ افزائی اور مالی و تکینکی تعاون پر شکریہ ادا کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close