آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے بلدیاتی اداروں کے منتخب سربراہان کے نام گزٹ نوٹیفکیشن میں شائع کرنے کی منظوری دے دی

مظفرآباد (پی آئی ڈی) ترجمان آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آزاد جموں وکشمیر لوکل گورنمنٹ کے انتخابات کا آخری مرحلہ جس میں ضلع کونسلز/یونین کونسلز /میونسپل کارپوریشنز/ٹاؤن کمیٹیز کے چیئرمین /میئر /ڈپٹی میئرکی پولنگ 2 مارچ کو ہوئی کے موصولہ نتائج کی روشنی میں آزادجموں وکشمیر الیکشن کیشن نے بمطابق نتائج نوٹیفکیشن کی اشاعت غیر معمولی سرکاری گزٹ میں شائع کئے جانے کی منظوری دے دی ہے

جس کی تعمیل میں آج 3مارچ کو تمام کامیاب امید واران کے نام سرکاری گزٹ میں شائع کئے جانے کے نوٹیفکیشنز جاری کر دئیے گئے ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close