آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے بلدیاتی اداروں کے سربراہان کے انتخاب کیلئے آج ہونے والی پولنگ سٹیشن کے اندر موبائل فون، کیمرہ لے جانے پر پابندی عائد کر دی

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے چیئرمین، وائس چیئرمین،میئر اور ڈپٹی میئر کی2مارچ2023کو ہونے والی پولنگ کے دوران پولنگ سٹیشن کے اندر اور بیلٹ پیپر مارک کرنے کے لیے مختص پردہ کی ہوئی جگہ پر کسی بھی ووٹر کو موبائل فون یا کیمرہ لے جانے پر پابندی عائد کر دی ہے اور پولنگ سٹیشن میں داخلہ اور پولنگ کے لیے وہی ضابطہ اخلاق ہے جو عام انتخابات کے لیے جاری شدہ ہے۔

لہذا تمام ریٹرننگ آفیسر اس امر کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی شخص /ووٹر پولنگ سٹیشن کے اندر موبائل فون یا کیمرہ لے کر نہ جائے تاکہ مطابق قانون ووٹ کی سیکریسی بحال رہے۔ نیز پیپر مارک کرنے والی جگہ اس طرح سے ترتیب دی جائے کہ ووٹ کی سیکریسی کے ساتھ ساتھ اس جگہ کے اندر باہر جانے والے افراد کو پولنگ ایجنٹس بھی دیکھ سکیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close