بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نیا ڈائنامک رجسٹری سروے، آزاد کشمیر کی تمام تحصیل اور ضلعی دفاتر میں شروع کر دیا گیا

مظفرآباد (پی آئی ڈی) بینظیر انکم سپورٹ پروگرامBISP کا نیا ڈائنامک رجسٹری سروے، پورے آزاد کشمیر کی تمام تحصیل اور ضلعی دفاتر میں شروع کر دیا گیا۔ ریجنل ڈائریکٹر عبدالعزیز قریشی نے سروے کی تفصیلات بتا تے ہوئے کہا کہ ڈائنامک رجسٹری میں جن گھرانوں کا ابھی تک پہلے کبھی سروے نہیں ہوا۔ ان کا سروے سب سے پہلے اور ترجیہی بنیاد پر کیا جائے گا ایسے جن گھرانے جن کا 2021 یا اس سے قبل سروے ہوچکا ہے لیکن انھیں مالی امداد نہیں مل رہی اور ان کے پہلے سروے کو 2 سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے وہ دوبارہ اپنا نیا سروے کروا سکتے ہیں۔

مالی امداد حاصل نہ کرنے والے گھرانوں کے پہلے سروے کو اگر 2 سال کا عرصہ مکمل نہیں ہوا توان کا سروے دو سال مکمل ہونے کے بعد ہی ممکن ہے۔تاہم ایسے علاقے جو سیلاب متاثرہ ہیں وہ اپنا دوبارہ سروے لازمی کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی خواتین جن کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امداد وصول کرتے ہوئے 3 سال کا عرصہ ہوگیا ہے وہ بھی اپنا سروے لازمی کروائیں ورنہ انکی کفالت پروگرام کی امداد بند ہو سکتی ہے۔ایسی خواتین جن کو امداد مل رہی ہے یا جو خواتین نااہل ہوئی ہیں اگر انکا کوئی نیا بچہ پیدا ہوا ہے یا وہ بیوہ ہو چکی ہے یا انکی فیملی میں کوئی فرد معذور ہے تو اسکا جلد از جلد نادرا دفتر سے ریکارڈ میں اندراج کروائیں اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر سے ڈائنامک رجسٹری کے ذریعے اپنے خاندان میں اندراج کروائیں۔ عبد العزیز قریشی نے کہا کہ ڈائنامک رجسٹری سروے مکمل ہونے کے بعد ہر خاتون کی بائیو میٹرک لازمی ہو گی اور گھر گھر کوئی بھی ٹیم کبھی بھی سروے کرنے نہیں آئے گی،جسکو سروے کروانا ہے وہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر سے جا کر کروائیں۔ اس سروے کی کوئی فیس نہیں ہے۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفاتر میں تمام خدمات مفت فراہم کی جاتی ہیں۔نیز بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بلا تخصیص مذہب، علاقہ، ذات پات، برادری، رنگ ونسل، سیاسی وابستگی، تمام غریب اور مستحق خاندانوں کی کفالت کررہا ہے اگر کسی شہری سے کوئی ایجنٹ یا دفتر کا ملازم کسی قسم کی فیس یا رشوت طلب کرے تو اسکی شکایت فوری طور پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام جو کہ ہر تحصیل آفس میں موجود ہیں کو درج کروائیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close