مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ نوجوان کسی ملک اور قوم کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں، عمران خان کے ویژن کے مطابق آزاد کشمیر کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کر رہے ہیں،نوجوانوں کو اتنا
با صلاحیت اور ہنر مند بنائیں گے کہ ان کو نوکری کر نے کیلئے کسی کے پیچھے نہ بھاگنا پڑے۔ایما زون آن لائن جاب سے نوجوانوں کو روزگار فراہم ہو گا۔آزاد کشمیر کے نوجوان ساری دنیا میں جا کر کام کر رہے ہیں اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔ نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرضے فراہم کریں گے تاکہ وہ معاشی طور پر خود کفیل ہوں اور دوسروں کو بھی روزگار مہیا کرسکیں۔ ان خیالات کا اظہاروزیراعظم نے ایما زون وای کامرس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان خان کا ایمازون و ای کامرس کی تقریب میں آمد پر والہانہ استقبال کیا گیا۔وزیراعظم کی آمد پر پنڈال میں موجود سینکڑوں نوجوانوں نے بھرپور استقبال کیا۔اس موقع پرپھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں،وزیراعظم زندہ باد تیری آس میری آس تنویر الیاس،تنویر الیاس کے نعروں سے پنڈال گونج اٹھا۔وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کہا کہ آزاد کشمیر کے نوجوانوں باصلاحیت ہیں، ہماری حکومت کی اولین ترجیح نوجوانوں اور خواتین کو ہنر مند بنانا ہے تاکہ وہ اپنے پاوں پر کھڑے ہو سکیں۔حکومت آزاد کشمیر نوجوان کو تمام تر سہولیات مہیا کرے گی۔
ہماری خوشی قسمتی ہے کہ ہمارے ملک میں نوجوان کی تعداد زیادہ ہے۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ ملک کی سلامتی اور سیکورٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔کشمیر کے نوجوان میری آس اور امیدہیں۔ان سے بڑی توقعات وابستہ ہیں حکومت آپ کی امیدوں کو نہیں ٹوٹنے دے گی،آنے والے دنوں میں آزادکشمیر کے نوجوان اپنے پاؤں پر کھڑے ہونگے کیونکہ حلال کمانے والے اور محنتی اللہ کے دوست ہیں۔نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں