مسئلہ کشمیر کی پالیسی پر نظر ثانی کرتے ہوئے مؤثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کی مقبوضہ کشمیر کے صحافیوں کے وفد سے گفتگو

اسلام آباد (پی این آئی) صدر آزادجموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہاہے کہ ہمیں مسئلہ کشمیر کی پالیسی پر نظر ثانی کرتے ہوئے مؤثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ دنیا بدل چکی ہے اور اب بیانیہ کی جنگ جاری ہے جس میں میڈیا کا اہم کردار ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے مہاجرین 1989ء کی آباد کاری کیلئے ٹھوس اقدامات کررہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں اسمبلی نہ ہونے کے باعث قانون ساز اسمبلی کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے صحافیوں پر مشتمل ایسوسی ایشن (اوکجا) کے عہدیداران کے وفد سے ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں ایک تفصیلی ملاقات کے دوران کیا۔ کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میں صحافیوں کے وفد نے صدرآزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمودچوہدری کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال صورتحال پر بریفنگ دی۔صحافیوں کے وفد نے تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کے کردار اور خدمات کو سراہا۔ اس موقع پرصدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے بھارتی مظالم اور دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا بھارت کا بھیانک چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم سے بھارت کا اصل چہرہ سامنے آچکا ہے۔صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کو مضبوط کرنے کیلئے نئی پالیسی کا احیا ضروری ہے۔

اس وقت دنیا میں بیانیہ کی جنگ چل رہی جس میں میڈیا کا رول اہم ہے۔اس سلسلے میں آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے صحافی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ آزاد کشمیر کی حکومت مہاجرین کی آباد کاری کیلئے موثر اقدامات کررہی ہے۔ اس موقع پر مقبوضہ کشمیر کے صحافیوں کے وفد میں اقبال بلوچ نیوز ایڈیٹر کے ایم ایس،عبدالعزیز ڈیگونیوز ایڈیٹر ڈیلی رہبر،ارشد میر نیوز ایڈیٹر کے ایم ایس،شہباز لون نیوز ایڈیٹر کے ایم ایس،ظہور احمدایڈیٹر ریڈیو پاکستان، شوکت احمد، چوہدری رفیق، عبدالطیف ڈارپروڈیوسر پی ٹی وی ورلڈ، نعیم الاسدانچارج کشمیری ڈیسک پی ٹی وی نیوز اسلام آباد اور دیگر شامل تھے۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close