مظفرآباد (پی این آئی) آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے میں 278 یونین کونسلوں 10 ضلع کونسلوں 14 میونسپل کارپوریشنوں 12 ٹاون کمیٹیوں کے چیئرمین،وائس چیئرمین اور 5 میونسپل کارپوریشنوں کے میئر اور ڈپٹی میئر کے عہدوں پر 2 مارچ کو ہونے والے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے امیدواروں کی بڑی تعداد نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں ۔میونسپل کارپوریشن باغ کے میئر اور ڈپٹی میئر کے عہدوں پر حمکران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے امیداوار میجر ریٹائرڈ عبدالقیوم بیگ اور سید افراز گردیزی بلا مقابلہ منتخب ہوگئے
۔ مسلم لیگ ن کے امیداوار سجاول خان میونسپل کمیٹی ہٹیاں چیئرمین اورپی ٹی آئی کے ممتاز شیخ وائس چیئرمین منتخب ہوگئے آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والی سیاسی جماعتوں پاکستان پیپلزپارٹی،مسلم کانفرنس اور جموں وکشمیر پیپلزپارٹی کے متعدد نامزد امیدوار بھی یونین کونسلوں میونسپل کمیٹیوں اور ٹاون کمیٹیوں کے بلا مقابلہ چیئرمین اور وائس چیئرمین منتخب ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
امیدواروں کی جانب سے ریٹرننگ آفیسروں کے دفاتر میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقع پر آج گہماگہمی عروج پر رہی پولنگ دو مارچ کو صبح 10 بجے سے دن 2 بجے تک ہوگی۔ الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کو سیاسی جماعتوں کی جانب سے پارٹی ٹکٹ 28 فروری تک جاری کردیئے جائیں جبکہ امیدواروں کو الیکشن سے دستبردار کرانے کیلئے جوڑ توڑ جاری ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں