آزاد کشمیر، بلدیاتی عہدیداروں کے انتخاب کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں توسیع کر دی گئی

مظفرآباد (پی این آئی) آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے چیئرمین، وائس چیئرمین، میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے وقت میں توسیع کرد ی ۔چیئرمین، وائس چیئرمین،میئر اور ڈپٹی میئر کیلئے کاغذات نامزدگی آج دن ایک بجے تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن امیدواران کی سہولت کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے وقت میں توسیع کی گئی،

سیکرٹری الیکشن کمیشن ایک سے 2 بجے تک کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کی جائیگی، سیکرٹری الیکشن کمیشن 2 سے 5 بجے تک کاغذات نامزدگی کی مستردکیے جانے کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close