مظفرآباد (پی آئی ڈی) محکمہ ہائیر ایجوکیشن آزادکشمیر نے محکمہ کے آفیسران و اہلکاران کی جانب سے ذاتی پرائیویٹ تعلیمی ادارہ جات کے قیام اور کالج اوقات کار میں کالج اساتذہ کی جانب سے پرائیویٹ کالجز میں تدریس پر پابندی عائد کر دی۔محکمہ ہائرایجوکیشن کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق اگر کوئی بھی کالج ٹیچر کسی پرائیویٹ کالج سے منسلک پایا گیا تو اس کی تمام ذمہ داری اس ٹیچر کے سربراہ ادارہ پر عائد ہو گی اور تحت ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تمام پرنسپل صاحبان اور صاحبات اپنے ادارہ کے گردو نواح میں واقع پرائیویٹ کالجز کو بھی اس بات کا پابند بنائیں گے کہ اگر کوئی بھی سرکاری ٹیچر کالج او قات کار میں ان کے ادارہ جات میں تدریس کرتے ہوئے پایا گیا تو ان کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ان کے ادارہ کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی۔ محکمہ کی جانب سے ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے کی پاداش میں متعلقہ ٹیچر کے خلا ف آزادجموں وکشمیر سول سرونٹس (ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن) رولز 1977کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔سرکلر کے مطابق آزادجموں وکشمیر گورنمنٹ سرونٹس (کنڈکٹ) رولز 1981 کے مطابق کوئی بھی سرکاری ملازم نہ تو پرائیویٹ ملازمت اور نہ ہی بدوں اجازت مجاز اتھارٹی ذاتی کاروبار کر سکتا ہے۔ ۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں