مظفرآباد میں قائم ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کا دائرہ کار سدھنوتی، باغ ،راولاکوٹ اور چکسواری تک بڑھایا جائے، وزیر اعظم تنویر الیاس کی ہدایت

اسلام آباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ خواتین معاشی طور پر خودمختار بن کر ریاست کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں ۔حکومت نے کامیاب خواتین پروگرام شروع کیا ہے جس کا مقصد خواتین کی سکلز میں اضافہ کرنا ہے ۔مظفرآباد میں قائم ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کا دائرہ کار سدھنوتی ،باغ ،راولاکوٹ اور چکسواری تک بڑھایا جائے ۔

مظفرآباد سینٹر میں تمام ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں اور انتظامی معاملات کو حل کر کے وہاں مشینوں کی ضرورت کو پورا کیا جائے ۔وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار کامیاب خواتین پروگرام کے حوالے سے ویڈیو لنک اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کیا ۔اجلاس میں پرنسپل سیکرٹری فیاض علی عباسی، سیکرٹری تعلیم ایلیمنٹری و سیکنڈری زاہد خان ،سیکرٹری ٹیوٹا محمد رزاق ندیم ،سابق سیکرٹری سوشل ویلفئر راجہ اعجاز ،کو آرڈینیٹر ظارق قریشی ،معاون خصوصی برائے فلاح وبہبود خواتین لائبہ کوثرسمیت حکام نے شرکت کی ۔وزیراعظم نے کہا کہ خواتین آبادی کا نصف ہیں یورپ کی ترقی کا راز وہاں کی خواتین کا قومی ترقی میں موثر کردار ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری خواتین انتہائی ٹیلنٹڈ ہیں اب دور بدل رہا ہے جہاں طلباء کے لئے تعلیم کے مواقع ہیں وہی طالبات بھی اس میدان میں ان سے پیچھے نہیں ہیں بلکہ اب طالبات طلباء سے زیادہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اسلام نے بھی بیٹی کا مرتبہ بہت بلند رکھا ہے اب ہر شعبہ زندگی میں خواتین اہم کردار ادا کر رہی ہیں یہی وجہ ہے کہ ہماری حکومت نے بھی کامیاب خواتین پروگرام شروع کیا ہے تاکہ انہیں سکلز میں تربیت دی جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ سٹیچنگ ، نمدہ، گبہ سازی اور شال بافی میں خواتین کو ہنرمند بنایا جائے گا تاکہ وہ معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکیں ۔

وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ دور صرف ٹیکنالوجی کا ہے جو قومیں وقت کے ساتھ ساتھ خود کو جدید تعلیم سے آراہستہ نہیں کرتی وہ ترقی نہیں کر سکتی اس لئے ہمیں وقت کے ساتھ خود کو فتی تعلیم سے ہمکنار کرنا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ فنی تعلیم روزگار کابہترین ذریعہ ہے، ٹیوٹا کو جدید طرز پر فحال ادارہ بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروکار لائے جایں گے تاکہ یہ ادارہ بے خواتین کو بھی فنی تعلیم دے تاکہ ان کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جا سکیںانہوں نے کہا کہ ٹیوٹا کے زیر اہتمام تیار کردہ مصنوعات کو ٹوازرم کے ساتھ لیزان کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں ڈسپلے سنیٹرز قائم کیے جائیں تاکہ بہتر طورپر سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ کشمیر ہنڈی کرافٹس نمدہ، گبہ، وڈ کارونگ، اور شال بافی کو پاکستان اور پوری دنیا میں متعارف کروایا جا سکے۔تمام شرکاء نے وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کو کامیاب خواتین پروگرام میں خصوصی دلچسپی لینے پر خراج تحسین پیش کیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close