مسلم لیگ ن نے سید سکندر گیلانی کو میئر میونسپل کارپوریشن مظفر آباد کا امیدوار نامزد کر دیا

مظفرآباد (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کے مئیر کیلئے سید سکندر گیلانی کو امیدوار نامزد کردیاہے۔

یہ بات اہم ہے کہ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی اداروں کے چیئرمین،وائس چیئرمین،مئیر اور ڈپٹی کے انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہےاس مقصد کے لیےپولنگ 2 مارچ کی صبح 10 بجے سے دن 2 بجے تک ہوگی ۔شیڈول کے مطابق الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 25 فروری 11 بجے تک جمع کراسیکیں گے جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال اسی روز جائے ریٹرننگ آفیسرز کی جانب سے منظور یا مسترد کیے گئے کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں 25 فروری شام 4 بجے تک الیکشن کمیشن کے پاس دائر کی جائیں گی اپیلوں کی سماعت 27 فروری کو کی جائے گی امیدوار 28 فروری کو الیکشن سے دستبردار ہوسکیں گے اوراسی روز امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی ۔ پولنگ 2 مارچ کو صبح 10 بجے سے دن دوبجے تک ہوگی کون بنے مئیر ڈپٹی مئیر،چیئرمین اور وائرس چیئرمین اس کا فیصلہ 2 مارچ کو ہوگا ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close