مظفرآباد (پی این آئی) آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے بلدیاتی اداروں کے مئیر ڈپٹی مئیر،چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخابی شیڈول میں تبدیلی اور دس روز کیلئے انتخابی عمل ملتوی کرنے سے انکار کردیا ۔سیکرٹری الیکشن کمیشن سردار غضنفر خان نے وزیراعظم آزادکشمیر کے پرنسپل سیکرٹری فیاض علی عباسی کی طرف سے لکھے گئے مکتوب کے جواب میں واضع کیا کہ شیڈول جاری ہو چکا ہے اب اس میں تبدیلی ممکن نہیں ۔
آزاد جموں وکشمیر ہائی کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں انتخابات جلد از جلد مکمل کرانا ضروری ہے ۔ وزیراعظم آزادکشمیر کے پرنسپل سیکرٹری فیاض علی عباسی نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کے نام لکھے گئے ایک مکتوب میں حکومت سمیت تمام سیاسی جماعتوں کی متفقہ رائے کا حوالہ دیتے ہوئے مئیر ،ڈپٹی مئیر،چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخابی شیڈول میں ترمیم کرتے ہوئے دس روز کیلئے انتخابات ملتوی کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا ۔سیکرٹری الیکشن کمیشن نے پرنسپل سیکرٹری کے مکتوب کے جواب میں یہ موقف اختیار کیا کہ سیاسی جماعتیں 28 فروری تک اپنے نامزد امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرسکتی ہیں ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں