آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ کے لیے سمندر پار کشمیری سرمایہ کاری کریں، حکومت انہیں بھرپور سہولیات دے گی، ممبر قانون ساز اسمبلی پروفیسر تقدیس گیلانی کی میئر لیڈز سے گفتگو

بریڈفورڈ(پی آئی ڈی) ترجمان آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر ممبر قانون ساز اسمبلی پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا ہےکہ آزادکشمیر میں اکتیس سال بعد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد تحریک انصاف کی حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔ جس میں خواتین کو بھی خصوصی نمائندگی دی جا رہی ہے۔ برطانیہ کا لوکل باڈیز سسٹم بہت مضبوط ہے۔ گراس روٹ لیول پر اقتدار کی منتقلی سے عوام کے مسائل حل ہوتے ہیں اور نئی لیڈرشپ بھی سامنے آتی ہے۔

آزادکشمیر میں سیاحت کے فروغ کے لیے تارکین وطن سرمایہ کاری کریں حکومت انہیں بھرپور سہولیات دے گی۔ وزیراعظم آزادکشمیر سیاحت کے فروغ کے لیے سرمایہ کاروں کو آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کی جانب راغب کر رہے ہیں۔ سیاحوں کو آزادکشمیر کے کلچر اور ہینڈی کرافٹس کے متعلق آگاہی فراہم کرنے اور سیاحوں کی سہولت کے لیے مرکزی شاہرہوں کے ساتھ سٹیٹ آف دی آرڈ ریسٹ ایرایا تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لارڈ میر لیڈز رابرٹ گیٹنگز اور لیڈی میر کونسلز لیسی گیٹنگز سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر چیرمین جموں وکشمیر حق خودارادیت مومنٹ راجہ نجابت حسین اور سابق لارڈ میر لیڈز اصغیر قریشی بھی موجود تھے۔ دوران گفتگو پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا کہ میں نے اپنے دورہ برطانیہ کے دوران برطانیہ کے لوکل کونسل کے نظام کا باریک بینی سے جایزہ لیا ہے اور میں یہاں کے بلدیاتی نظام سے بے حد متاثر ہوی ہوں۔ ہم آزادکشمیر میں بھی اسی طرز کے لوکل کونسل نظام کے خواہاں ہیں۔

تحریک انصاف کے حکومت نے تین دہایوں کے بعد بلدیاتی انتخابات کا کامیاب انعقاد ممکن بنایا ہے۔ اس نظام میں مزید بہتری لایں گے تاکہ سوسایٹی کی حقیقی معنوں میں ویلفیر ممکن ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ مسلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا موثر کردار ادا کرے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے تاکہ کشمیریوں کو انکا حق خودارادیت دلوانے کی راہ ہموار کی جا سکے۔ اس موقع پر پروفیسر تقدیس گیلانی نے انہیں آزادکشمیر دورہ کی دعوت دی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close